محکمہ آبکاری کے عہدیداروں نے نظام آباد منڈل کے امراد تانڈہ کے قریب گاڑیوں کی تنقیح کے دوران غیر مجاز منتقل کی جانے والی ملاوٹی سیندھی کو ضبط کرتے ہوئے تین افراد کیخلاف کیس درج رجسٹر کیا ہے۔ سرکل انسپکٹر محکمہ آبکاری مہیش نے بتایا کہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں نظام آباد منڈل کے امراد تانڈہ نزد واٹر ٹینک گاڑیوں کی تنقیح کے دوران ٹاٹا اے سی ٹرالی آٹو کو روکا گیا گاڑی روکتے ہی ڈرائیورنے راہ فرار اختیار کی جبکہ
اس گاڑی میں موجود تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ٹرالی میں 71 سیندھی کی بوتلوں میں 39 بوتلیں ملاوٹی سیندھی کی پائی گئی۔تقریباً 300 لیٹر غیر مجاز سیندھی کی ضبطی عمل میں لائی گئی اور بی درگا گوڑ، پی روی، ٹی ساگر کو حراست میں لے لیا گیا۔ جبکہ آٹو ڈرائیور سنجیو نے راہ فرار اختیار کی۔ آٹو نمبر AP25 X 9001 کی ضبطی عمل میں لاتے ہوئے کیس درج کیا گیا ہے اس دھاوے میں سرکل انسپکٹر محکمہ آبکاری مہیش، ہیڈ کانسٹیبل محمد فیاض، ویچندر شیکھر، کانسٹیبل عامر، سرینونے حصہ لیا۔